دور آلام

قسم کلام: اسم ظرف زماں

معنی

١ - مصائب اور تنگی کا زمانہ۔  دور آلام محبت کیا ہے دور ہستی سے گزر جاؤں گا      ( ١٩٨٣ء، حصار انا، ١٤٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے اسم مشتق 'دور' کے ساتھ عربی ہی سے اسم مشتق 'الم' کی جمع 'آلام' لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٨٣ء کو "حصار انا" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر